چین کے بیجنگ میں قائم شینزین کی بایوسائنس اسٹارٹ اپ لونوی نے ایک ایسی گولی تیار کی ہے جو انسانی زندگی کو 150 سال تک بڑھا سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس گولی کا اہم جزو انگور کے بیجوں سے حاصل کیا گیا PCC1 ہدف بناتی ہے جو جسم میں سوزش کا سبب بنتے ہیں، مالیکیول ہے، ابتدائی تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ جزو عمر رسیدہ خلیات کو دوبارہ فعال کر سکتا ہے اور جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔
چوہوں پر کی گئی ابتدائی تجربات کے مطابق، اس گولی نے ان کی اوسط عمر میں تقریباً 9.4 فیصد اضافہ کیا، جبکہ طویل مدتی اثرات میں 64.2 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے
لونوی بایوسائنسز کا کہنا ہے کہ یہ گولی نہ صرف عمر بڑھانے میں مددگار ہو سکتی ہے بلکہ عمر رسیدگی سے منسلک بیماریوں جیسے دل کی بیماری اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اگر انسانی تجربات میں یہ کامیاب ہوئی، تو اس طرح 150 سال تک جینا چند سالوں میں حقیقت بن جائے گا، اور چین میں موجودہ اوسط عمر 79 سال سے کافی زیادہ بڑھائی جا سکے گی۔