جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے جج کی تقریب حلف برداری کانفرنس روم میں منعقد ہوئی جس میں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا۔

تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی جبکہ اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ ججز بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی، سیکرٹری منظور ججہ اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

 

Related posts

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔