شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم

موسم سرما کی آمد کے ساتھ شہر قائد میں صبح کے اوقات میں دھند چھانے کے ساتھ راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں، تاہم دن میں بدستور گرمی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی صبح سے دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے، جبکہ آج موسم گرم اور خشک رہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی اس خاص سوغات کو غذا میں ضرور شامل رکھیں

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے