سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم گزشتہ روز معمولی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپےہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 7116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 83 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 4207 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روہے اضافے سے 5662 روپے ہوگئی۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔