علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 10ویں بار بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔

مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت سے غیر حاضر رہے۔

عدالت نے دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں مقدمے کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے، ان پر جھلاؤ گھیراؤ، کارسرکار میں مداخلت اور کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے