اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ و میزبان یاسر حسین کی اہلیہ اور معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسری بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر خوبصورت خاندانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے حمل (پریگنینسی) کی تصدیق کی اور کیپشن میں لکھا  کہ ’انشاءاللہ، ہم چار ہونے والے ہیں‘۔

تصاویر میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور اُن کا بیٹا کبیر حسین ایک ساتھ خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں یاسر حسین اپنے پالتو کتے کو اٹھائے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

اقرا کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم کچھ صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

اداکارہ صبور علی، منیب بٹ، منال خان اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی اقرا اور یاسر کو فیملی میں ممکنہ نئے اضافے پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

یاد رہے کہ شوبز کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی، جو اب اسکول جانے لگا ہے۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا