27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی، خواجہ آصف

27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی، خواجہ آصف نے کہاہے کہ 27ویں ترمیم منظور کرانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا عہدہ پوری دنیا میں تاحیات ہوتا ہے،یہ عہدہ اپنی مدت کے مطابق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منگومریو اور رومیل بھی تاحیات فیلڈ مارشل کے عہدے پر تھے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ امریکا میں 6اسٹار یا 5اسٹار جنرل تاحیات ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ  عہدہ استعمال کرنے اور یونیفارم پہننے کی تاحیات سہولت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  یہ کہنا کہ مدت کو تاحیات کیا جا رہا ہے اس پر لوگوں کو غلط فہمی ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ  مدت جس طرح پہلے قانون میں موجود ہے ویسے ہی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے نعم البدل عہدہ لایا جارہا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ عہدے کے پاور میں کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا،آئندہ دو تین روزمیں صورتحال واضح اورافواہیں دم توڑجائیں گی۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔