پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد

پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا، بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

ایک انٹرویو میں راجناتھ سنگھ نے صاف لفظوں میں میں کہا کہ ہم امریکا کا دباؤ قبول نہیں کرتے ، روس نے ہتھیار بھی خریدیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایس 400 سسٹم کی بھارت کو ضرورت ہے، روس سے ضرورت پڑنے پر خریدیں گے۔ انہوں نے  اعتراف کیا کہ بھارت کو طیاروں اور ان کے پارٹس کی بھی ضرورت ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنی ضرورت کے لئے جس ملک سے چاہیں یہ سب چیزیں خرید سکتے ہیں ، اس پر کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

راجناتھ سنگھ نے پھر سے گیڈر بھپکیاں مارتے ہوئے کہاکہ آپریشن سندور فی الحال کے لئے تو رک گیا ہے مگر ختم نہیں ہوا۔

 

بھارتی وزیر دفاع نے انٹرویو میں رافیل طیاروں کی کارکردگی سے متعلق سوال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔