سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل

سوٹ بوٹ میں  ننھا فلسطینی زہران ممدانی ممدانی ، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ نو منتخب میئر نیویارک کے مداح صرف امریکا اور جنوبی ایشیا ہی نہیں غزہ کی تباہ حال بستیوں میں بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں بچہ سفید شرٹ اور کالی پینٹ پہنے ایک خیمے سے باہر آتا ہے۔ جس کے چہرے پر داڑھی بھی سجائی گئی ہے ۔

وہ خیمے کے باہر موجود لوگوں سے ہاتھ ملا تا ہے۔ یہ وہی انداز تھا جو زہران ممدانی نے اپنی فتح کے بعد نیو یارک کی گلیوں میں اختیار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے  پیار سے بچے کو ’’غزہ کا ننھا ممدانی‘‘ قرار دیا۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا، ملیے غزہ کے ننھے ممدانی سے۔

صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند  کیا اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’امید ہے زہران ممدانی  یہ ویڈیو ضرور دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ زہران ممدانی کی فتح کو فلسطینی حقوق کے حامیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنی سیاسی شناخت کا مرکزی حصہ قرار دیا تھا۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔