اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف

اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  بلاول بھٹو کا حق ہے کہ وہ اظہار رائے دے سکتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ابھی بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے، اعتراضات کیے ہیں، کمنٹ کرنا میرا بنتا  نہیں۔

وفاقی وزیر دفاع  پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ  تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات میں  پیش رفت کی امید ہوتی ہے تو تبی بات کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ وفد روانہ ہو  گیا، کل مذاکرات شروع ہو جائیں گے، خطے میں قیام امن کےلئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ