امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوبڑادھچکا لگا ہے، نیو یارک شہر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئرمنتخب ہوگئے۔
مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دی۔
خبرایجنسی کے مطابق ظہران ممدانی کا آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ریپبلکن کرٹس سلواسےمقابلہ تھا، جبکہ صدرٹرمپ نے ریپبلکن کرٹس سلوا کی بجائے اینڈریو کومو کی حمایت کااعلان کیاتھا۔
مئیر الیکشن میں ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا
ظہران ممدانی فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر بولنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ظہران ممدانی کے میئر بننے پر نیو یارک کو فنڈز نہ دینے کی دھمکی
ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو مطلوب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرا دیں گے۔
انتخابی نتائج کے مطابق ظہران ممدانی نے 49.6 فی صد ووٹ حاصل کیے، ان کے حریف سابق نیویارک گورنر اینڈریو کوومو نے 41.6 فی صد ووٹ حاصل کیے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوارابیگیل اسپینبرگرورجینیاکی پہلی خاتون گورنرمنتخب ہوگئیں، اس طرح ڈیموکریٹس نے ورجینیا میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں پہلی مسلم غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس نےری پبلکنز سے ورجینیاکی گورنرکی نشست واپس لےلی۔
نیوجرسی میں گورنرکی نشست پرڈیموکریٹ امیدوارمیکی شیریل کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
