دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود

نومبر کا مہینہ شروع ہونے کے  باوجود شہر قائد میں سورج طلوع ہوتے ہی خشک ہوا کے ساتھ موسم شدید گرم، خنکی بس صبح و رات تک محدود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ڈگری سینٹی گریڈ، اور ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع صاف رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

سلطان القاسمی نے خورفقان میں ہیریٹیج مارکیٹ کا حکم دیا۔

حمدان بن محمد 2026 کے دوسرے دفاعی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

دبئی پولیس نے AI سے چلنے والے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا نقشہ تیار کیا۔