بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہوگیا

کنگ بابر اعظم کے  آؤٹ ہوتے قذافی اسٹیڈیم لاہور تماشائیوں سے خالی ہو گیا ۔ بابراعظم کی فارم میں واپسی کے منتظر مداحواں نے بابراعظم کی شاندار اننگ کو خوب انجوائے کیا ۔

بابر اعظم اپنی پرفارمنس کے سبب مشکلات کا شکار تھے ۔ان کے مداح ان کی فارم میں واپسی کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

کنگ بابر نے اپنی پرفارمنس سے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ان کا کرکٹ کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا ۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے تاریخی اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنارکروایا۔

قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کچھ کھچ بھرا ہوا تھا تاہم بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی ان کے مداح اسٹیڈیم سے چلے گئے ۔ قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی ہوگیا۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا