یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے خوبصورت نغمہ ریلیز کر دیا ہے۔

 نغمہ کے بول ہیں ’’پاکستان کی شان ہے گلگت بلتستان‘‘ جس میں گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں وطن سے محبت کا والہانہ انداز پیش کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ گلگت بلتستان کا وطنِ عزیزسے لازوال رشتہ اور محبت کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

یہ گیت اُن جانثاروں کی بھی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن

نغمہ میں اس امر کابھی ذکر کیا گیا ہے کہ،  جس نے بھی اس ملک کی جانب میلی نگاہ ڈالی ا سکو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

نغمہ میں اس بات کی بھی ترویج کی گئی کہ، ہمیں اپنی تمام تر ذاتی رنجشوں کو بُھلا کر اس ملک کے مستقبل کوپیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

 ہم ایک عظیم قوم ہیں اور اس وطن کی سرفرازی کے لئے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنا ہوگا۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا