آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا

آذربائیجان ٹورازم بورڈ (ATB) کا پاکستان میں اپنا کا میاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ روڈ شو 27 سے 31 اکتوبر کے دوران ملک کے 3 بڑے شہروں لاہور (27 اکتوبر)، کراچی (29 اکتوبر) اوراسلام آباد (31 اکتوبر) میں منعقد ہوا۔

روڈ شو میں پاکستان کے 200 سے زائد ٹریول اینڈ ٹورازم نمائندگان اور 21 میڈیا نمائندوں نے شرکت کی ۔ جنہیں آذربائیجان کے سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں سے براہِ راست ملاقات کا موقع ملا۔

اس موقع پر آذربائیجان کی پانچ نمایاں شراکت دار کمپنیوں، بشمول آذربائیجان ایئرلائنز (AZAL)، شہداگ ماؤنٹین ریزورٹ، ابسہرون ہوٹل گروپ (AHG)، اور دیگر معروف ہوٹل چینز و ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ کمپنیوں نے اپنی پیشکشیں پیش کیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے