عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے مختصر وقفے کے بعد ’عاصم علی‘ کے نام سے انسٹاگرام پر شاندار واپسی کی ہے اور اپنے مداحوں کو پہلے انڈیپنڈنٹ میوزک البم کی خوشخبری سنا دی۔

انسٹاگرام پر واپسی کے بعد گلوکار نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “السلام علیکم – عاصم علی”، ساتھ ہی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے نئے البم کے گانے متعارف کروائے۔

ویڈیو کے کیپشن میں عاصم نے لکھا کہ میں آپ کو کسی خاص سے ملوانا چاہتا ہوں، اب تک آپ نے عاصم اظہر کو جانا، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔

گلوکار کے مطابق یہ نیا البم ان کی سچی اور حقیقت پسند شخصیت کو اجاگر کرے گا، تاہم ان کا پہلا انڈیپنڈنٹ البم 24 نومبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ویڈیو میں گلوکار کی والدہ کی گفتگو سمیت بچپن سے جوانی تک کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جس نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا۔

تاہم، البم کے پانچویں ٹریک ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ (Lost and Found)  نے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر لی ہے، مداحوں نے اس گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ممکنہ شمولیت یا ان سے جڑی یادوں کے تاثر پر قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔

عاصم اظہر کی یہ نئی شناخت اور البم ریلیز کی تاریخ ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور پرجوش لمحہ بن گئی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔