محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ محصولات اور 2024 کے انتخابات کےنتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آسیا کے دورے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ چین، جاپان، ملائیشیا، آسٹریلیا سمیت متعدد ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، دنیا بھر میں امریکہ کو پھر سےعزت مل رہی ہے،تجارت میں تاریخی کامیابیاں ملیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس پاگل پن کاشکارہیں، دانائی اور حقیقت کھوبیٹھےہیں، وہ غیرقانونی تارکین کوفائدہ دےکر شہریوں کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کا ری پبلکنز کو چاہیے کہ ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ کھیلیں اور فلبسٹر کا خاتمہ کریں، فلبسٹر ختم کرنے سےملک دشمن پالیسیوں کافوری خاتمہ ممکن ہے، اگرڈیموکریٹس دوبارہ اقتدارمیں آئےتوفلبسٹرپہلےدن ہی ختم کردیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔