خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی

پشاور: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی، جس میں 10  وزرا، دو مشیران اور ایک معاون خصوصی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے وزرا کی سمری ارسال ہونے پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبائی کابینہ میں مینہ خان آفریدی، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ڈاکٹر امجد، خلیق الرحمن، ریاض خان، فخر جہان شامل ہیں، جبکہ تاج محمد رند اور مزمل اسلم بطور مشیران صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے، اس کے علاوہ شفیع جان بطور معاون خصوصی فرائض انجام دیں گے۔

بیرسٹر سیف کو کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہ ہو سکا ہے، صوبائی کابینہ کے اراکین آج سہ پہر حلف اٹھائیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔