سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ہے، تاہم فیصلے کے تحت گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین اور افسران اس اضافے سے مستفید ہوں گے۔

 رینٹل سیلنگ میں اضافے کا اطلاق اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے وفاقی محکموں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے کرایوں اور رہائشی اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے