این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب

 اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ (NFC Award) میں ممکنہ تبدیلی کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے صوبوں کو 18 نومبر کو اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کی درخواست پر وزارتِ خزانہ نے پہلی میٹنگ کی تاریخ میں توسیع کی، اس سے قبل اجلاس 10 نومبر کو بلایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اجلاس کی تاریخ میں دوبارہ تبدیلی نہ ہوئی تو یہ گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ نئے مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر میٹنگز تیزی سے منعقد کی گئیں تو نئے ایوارڈ کی تیاری میں تقریباً چھ سے آٹھ ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

تاحال دو صوبوں نے 18 نومبر کے اجلاس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے، جبکہ اس سے قبل سیلاب کے باعث صوبوں کی درخواست پر پہلا اجلاس مؤخر کیا گیا تھا

۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔