ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

 بحرین : ایشین یوتھ گیمز والی بال کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

بحرین کے شہر رفاع میں واقع ایسہ اسپورٹس سٹی ہال میں کھیلے گئے تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے والی بال فائنل میں ایران کی نیشنل یوتھ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دے دی۔

ایرانی ٹیم نے پہلے سیٹ میں ابتدا سے برتری حاصل رکھتے ہوئے 25-21 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں پاکستانی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا تاہم ایران نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے 25-23 سے دوسرا سیٹ بھی جیت لیا۔

تیسرے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ابتدا میں ہی واضح برتری حاصل کر لی اور 25-23 کے اسکور سے فیصلہ کن سیٹ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر اسے سلور میڈل سے نوازا گیا۔

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع