بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی

بنوں میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی ۔ تھانہ کینٹ کی حدود معصوم آباد ممند خیل روڈ پر 15 سے 20 کلو وزنی آئی ای ڈی برآمدکر لی گئی ۔

بی ڈی ایس ٹیم نے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس اور بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت مستعد ہے، شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا