پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکل کرنے کی ہدایت  کر دی گئی۔

پی ایس ایل کی چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے  اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اہم ملاقات کی ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  سے اس ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔

ویلیوایشن فرم نے محسن نقوی کو پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔

محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کیے ساتھ ہی چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہاکہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ طے ہو گا جبکہ چارٹرڈ فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔

پی ایس ایل کی 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اب پی ایس ایل فرنچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ