پولیس حراست میں ہلاکت، سرکاری مدعیت میں قتل خطا کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی:  اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے پولیس کی پھرتیاں، ایس آئی یو پولیس کے تشدد سے جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا۔

بول نیوز کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عرفان کے ورثا تاحال قتل کا مقدمہ درج کرانے کے انتظار میں ہیں، جبکہ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں قتلِ خطا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 443/25 صدر تھانے میں ایس ایچ او ایس آئی یو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دورانِ حراست عرفان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق تفتیش اے ایس آئی عابد اور سرفراز کر رہے تھے، جنہوں نے مجھے اطلاع دیے بغیر عرفان کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ بعد ازاں انتقال کر گیا۔

پولیس نے واقعہ میں زیر دفعہ 319/34 کے تحت 6 اہلکاروں کو نامزد کیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں زیرِ حراست افراد کے خلاف مقدمے کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ