پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا، جس میں دہشتگردی روکنے کے لیے مانیٹرنگ میکنزم پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی اور پاکستانی شہریوں کے مزید جانی نقصان کو روکنا ہے۔
دونوں فریقین دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا نظام وضع کرنے پر غور کریں گے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے نائب وزیرِ داخلہ حاجی نجیب کی قیادت میں افغان وفد ترکیہ پہنچ گیا ہے، جبکہ پاکستانی وفد دفترِ خارجہ اور سیکیورٹی حکام پر مشتمل ہے۔