نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا

نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے واضح طور پر امریکی صدر کے بیان کی نفی کردی ۔

ایک صحافی نے مغربی کنارے کے اسرائیلی انضمام سے متعلق ٹرمپ سے متعلق سوال کیا تھا۔ جس کے جواب میں صیہونی وزیراعظم نے واضح طور پراسے مسترد کردیا۔

نیتن یاہو نے کہاکہ ٹرمپ ہمیشہ ہی یہ بات کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کو اسرائیلی میں ضم ہونے نہیں دینگے، اس سے فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایک  خود مختار ریاست ہے جو اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہاتھاکہ وہ  مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو وہ امریکی حمایت کھو دے گا۔

Related posts

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے جمہوریہ کوریا کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔