مستقبل کےغزہ میں حماس کا کوئی کردارنہیں ہوگا ، مارکو روبیو


امریکی وزیر خارجہ ، مارکو روبیو / فائل فوٹو

مستقبل کےغزہ میں حماس کا کوئی کردارنہیں ہوگا ، مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ کومکمل طور پر غیرعسکری علاقہ بنایا جائےگا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ  غزہ امن عمل میں پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  صدرٹرمپ کے20 نکاتی امن منصوبے پر کئی محاذوں پرپیش رفت ہوئی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ نے کہاکہ امریکاانسانی امدادکی ترسیل کےعمل کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل سے امن منصوبے کے تحت عالمی استحکام فورس کے قیام پر بات ہوئی ہے۔

مارکوروبیو نے کہاکہ مختلف ممالک فورس کےلیے اہلکاراوروسائل دینے کی پیشکش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ  استحکام فورس کےلیے درست عالمی مینڈیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ ریلیف ادارہ یواین آرڈبلیواے حماس کی ذیلی تنظیم ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا