پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔  بھارتی حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی رسک میں نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہاکہ  اگر نیوٹرل وینیو پر میچ کی پیش کش ہوئی تو دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

رانا مجاہد نے کہا کہ بھارتی حکام کے متعصبانہ رویے کے باعث ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انڈین حکومت کھیلوں میں بھی نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ  ایسے حالات میں ہمارے کھلاڑی بھارت میں محفوظ نہیں رہ سکتے ۔

Related posts

کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

جیولن تھرو فائنل میں سری لنکا کے ایتھلیٹ نے میدان مار لیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی