لاہور اور کراچی کی فضا کتنی آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس نے فہرست جاری کردی

ملک میں موسم  کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں صف اول اور کراچی چوتھے نمبرپرآگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی

لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 251 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 195 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور بغداد تیسرے نمبر پر آگئے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ 300  سے زائد خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل شراکت داریوں کا دروازہ کھل گیا

اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

کرکٹ بدلنے کو تیار، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی بڑی تجویز سامنے آگئی