نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی

دبئی: پاکستان کے اسپنر نعمان علی آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

نعمان علی نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد وہ 853 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے جسپریت بمراہ سے صرف 29 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

نعمان علی پاکستان کے ساتویں بولر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ بولنگ میں 850 ریٹنگ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے تین درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ اب 19ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں سعود شکیل بدستور 13ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ محمد رضوان چار درجے ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن پر اور بابر اعظم دو درجے بہتری کے بعد 22ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کی ٹیم ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Related posts

ہمدان بن محمد نے صنعت کی ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل کے لیے دبئی گیمنگ ریٹریٹ میں شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل نے مسافروں سے بدتمیزی پر AED 5,000 تک کے جرمانے متعارف کرائے

متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے العبید میں شہریوں کے لیے 30 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد مختص کی ہے۔