پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت منشیات برآمد

پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرۂ عرب میں بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائی کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق پی این ایس یرموک نے یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے تحت انجام دی ہے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی پاک بحریہ کے عزم و پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے، پاک بحریہ علاقائی سمندری سلامتی اور عالمی امن کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی امارات میں عالمی دفاعی، بحری نمائشوں میں شرکت

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  یرموک کے عملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ میں پرعزم ہے۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ سعودی قیادت میں آپریشن دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

پی این ایس یرموک کی کامیاب کارروائی سے پاکستان کا عالمی سمندری فورمز پر مثبت کردار اجاگر ہوا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: ہلکی ہواؤں اور پرسکون سمندروں کے ساتھ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا

متحدہ عرب امارات کی الفرسان ٹیم نے امریکہ کی 250ویں آزادی کی تقریبات میں تاریخی یو ایس ڈیبیو کیا

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔