مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ  ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے، ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا