اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، امن معاہدے کے باجود غزہ پر اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔

امن معاہدے کے بعد کئے گئے اسرائیلی حملوں میں اب تک مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، تاہم اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کے بھی غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امن معاہدے کے بعد اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے 57 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں۔

قطر کے امیر نے اسرائیل کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر ہیں تاکہ خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی جا سکے۔

اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 68 ہزار 216 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 361 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1 ہزار 139 افراد مارے گئے اور 200 کے قریب افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

Related posts

صبا حمید سے طلاق کیوں ہوئی؟ وسیم عباس نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی

مایا علی کے ٹنگ ٹویسٹر چیلنج میں احد رضا میر الجھ گئے، ویڈیو وائرل

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟