افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل

کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی زمین واگزار کرنےکےلیے ایک بار پھر بڑے آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے، جس کے لیے ڈپٹی کمشنر ویسٹ نےمتعلقہ اداروں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ آپریشن آج سےشروع ہوکر23 جنوری تک جاری رہےگا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر کریں گے، جبکہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کےافسران اسسٹنٹ کمشنرمنگھوپیرکی معاونت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا

مراسلے میں آپریشن کومؤثر طریقے سے مکمل کرنے کےلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے، اور میونسپل کمشنر منگھوپیر سے آپریشن کےلیےمشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے درخواست کی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ نےمتعلقہ حکام کو بھی مراسلےکی نقول ارسال کردی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغان کیمپ میں خالی مکانات اور زمینوں سےتجاوزات کوختم کیاجائے گا، جبکہ آپریشن سےعلاقےمیں غیرقانونی قبضوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔