تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے نے باقی تمام طبقات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران تنخواہ دار ملازمین نے 130 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا، جو گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 20 ارب روپے زائد ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں یہ رقم 110 ارب روپے تھی۔

اس طرح رواں مالی سال میں تنخواہ دار طبقے کی جانب سے ٹیکس ادائیگی میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے ہول سیلرز، ریٹیلرز اور برآمدکنندگان سے بھی زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے، جبکہ ایف بی آر کو امید ہے کہ سُپر ٹیکس کیسز کلیئر ہونے سے تقریباً 200 ارب روپے کی اضافی ریکوری ممکن ہوگی۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔