ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ اسرائیل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے صہیونی حکومت کے حوصلے بلند کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دورہ اسرائیلی حکومت کی کمزور پوزیشن کو چھپانے اور 12 روزہ جنگ میں ہونے والی ذلت آمیز شکست سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

اُن کے بقول، صہیونی اب تک اس جنگ کی شکست کو بھلا نہیں پائے، جو ان کے لیے غیر متوقع چوٹ ثابت ہوئی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ نے صہیونیوں کے حوصلے پست کر دیے ہیں اور یہ دورہ صہیونی ریاست کو نفسیاتی سہارا دینے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے امریکی صدر کے ایران مخالف بیانات کو مایوس صہیونیوں کے لیے تسلی کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کو مشرق وسطیٰ میں ناکامی کا سامنا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم