دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی

نیویارک : دنیا بھر کی  کئی مشہور ایپس اور ویب سائٹس میں اچانک تکنیکی خرابیوں کی اطلاع ملی ہے، صارفین کو سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موصلہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ، روبلوکس، فورٹ نائٹ، ڈوولنگو اور کینوا سمیت کئی مشہور ایپس اور ویب سائٹس میں اچانک تکنیکی خرابیوں کی اطلاع ملی ہے۔ صارفین کو لاگ اِن اور سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایمیزون ویب سروسز نے خرابیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں یہ خلل ایمیزون ویب سروسز (AWS) کے تکنیکی مسئلے کے باعث پیش آیا ہے۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ متعدد سروسز میں “ایرر ریٹس” بڑھ گئے ہیں اور تاخیر کا سامنا ہے، انجینئرز خرابی دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی