24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب ہم بیٹی کی شادی کرتے ہیں تو لڑکے کا شجرہ اور کردار جاننے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن 24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اقراء یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو صرف تعلیم دینے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ طلبہ کی کردار سازی میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر معاشرے اور قوم کی بنیادی ضرورت ہے، تاہم حیدرآباد جیسے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے، جسے دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معاشرے کی فلاح صرف ڈگریوں کے اجراء سے ممکن نہیں، بلکہ طلبہ کے کردار، سوچ اور اخلاقیات کی تربیت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں کردار کو محض ذاتی معاملہ قرار دے دیا جاتا ہے، حالانکہ یہی کردار مستقبل کی نسلوں کی بنیاد رکھتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مصطفیٰ کمال نے یونیورسٹی کے قیام پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی