بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح 10 بجکر 42 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز رکنی سے 39 کلومیٹر شمال شمال مشرق میں واقع تھا۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم قریبی علاقوں میں ہلچل اور خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کیوں اور کیسے آتے ہیں؟ دلچسپ معلومات جانیے

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا