غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید

اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ؤ کہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ روز جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کیے، جن میں خان یونس کے شمال مغربی حصے سمیت نصیرات کیمپ اور بے گھر افراد کے خیمے بھی نشانہ بنے۔

 ان حملوں میں 42 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر صبح سے اب تک 45 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی کا ہدف حماس کے عسکری مراکز تھے، تاہم حماس نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر جنگ بندی توڑنے کے بہانے تراش رہا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 98 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، حالانکہ اسی روز جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا