ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بوئنگ 747 طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارہ رن وے سے نکل کر سمندر میں جاگرا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک اہلکار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارہ جزوی طور پر سمندر میں ڈوب گیا، تاہم خوش قسمتی سے چاروں عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ہانگ کانگ ایئرپورٹ کی 25 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، جن میں موسمی حالات، رن وے کی حالت اور طیارے کے تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شمالی رن وے پر پیش آیا جبکہ کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی جانب سے کسی ہنگامی مدد کی کال موصول نہیں ہوئی۔

Related posts

Erteqa نے TDRA میں متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل قیادت کو مضبوط کیا۔

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر