قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی ایلچی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا ٹرمپ پر حملہ سنسنی خیز تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگا کہ اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا مجھے اسرائیل کی جانب سے حماس پر قطر میں حملے کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا،  اگلی صبح انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی جب حملے کی خبر ملی۔

اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ میں اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر خود کو دھوکہ کھایا ہوا محسوس کر رہے تھے، حملے کے بعد قطر کا اعتماد کھو دیا گیا، حماس زیرِ زمین چلی گئی اور رابطہ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔

امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ  اسرائیل کی جانب سے قطر پرحملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے