لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، آٹھ خوارجی جہنم واصل

سکیورٹی  ذرائع کے مطابق، 16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  آٹھ انتہائی مطلوب خوارجین کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں افغان طالبان کی  پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، نگرانی  کے  دوران خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی،  آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا