اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرے گا، میری اطلاع کے مطابق آج مزید یرغمالیوں کی لاشیں واپس لائی گئی ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کےصدر پیوٹن سےجلد ملاقات ہوگی، ان سے فون پراچھی بات ہوئی ہے، 8 جنگیں رکوا چکا ہوں اور نویں جنگ بھی روکناچاہتاہوں، روس یوکرین نویں جنگ ہے جسے روکنےکی کوشش کررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن بےوقوف تھااس نےجنگیں رکوائیں نہیں بلکہ شروع کرائیں، امید ہے روس یوکرین جنگ جلد روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ روسی ہم منصب سےملاقات کرنےجارہےہیں، صدرپیوٹن سے 2 ہفتوں میں ملاقات متوقع ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹام ہاک میزائل امریکہ کی سلامتی کےلیےبہت اہم ہیں، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارےجاچکےہیں، جنگ ختم کرکے یورپ کی مددکرناچاہتاہوں، میں نہیں چاہتاکہ دنیامیں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے۔

Related posts

GCC نے آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور کے عمان کے اعلان کا خیر مقدم کیا

Dubai-it پہل دبئی کی جدت، ٹھوس پیش رفت کے لیے جاری مہم کو نمایاں کرتی ہے۔

عالمی منڈیوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ ملا، پیٹرول قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ