وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پی پی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ،نیر بخاری، ندیم افضل چن اورسید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

اس موقع پر وزاعظم شہبازشریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے  پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔  ملاقات میں  ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف،احسن اقبال،رانا تنویر حسین،عطاء اللہ تارڑ،رانا ثناء اللہ اوردیگر بھی موجود تھے۔

Related posts

نبیل ظفر نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر کیا کہا؟

سونے کی قیمت میں ایک پھر اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد پر مریم نفیس کا پیغام وائرل