پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی

سانگھڑ کے علاقے شہدادپور کی وِلیو لاشاری بستی میں مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر پر حملہ کر دیا۔

مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر ظہور لاشاری جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح افراد لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے، زخمیوں اور متوفی کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی پر خاندانی تنازع کے باعث پیش آیا، جائے وقوعہ پر بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا