وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ مصر اور غزہ امن معاہدے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ اہم منظوریاں

 اس موقع پر وفاقی کابینہ نے مغربی سرحد پر مسلح افواج کی جانب سے افغان جارحیت کے جواب میں مؤثر جوابی کارروائیوں کی تعریف، اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جوابی حکمت عملی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ