وفاقی وزیرِصحت مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے ملاقات، شعبہ صحت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
یہ ملاقات عالمی ادارۂ صحت کے مشرقی بحیرہٴ روم کے 72ویں علاقائی اجلاس کے موقع پرپر ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان کے فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فہدبن عبدالرحمن الجلاجل نے وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی پاکستان میں صحت کے فروغ اور عالمی صحت کے شعبے میں نمایاں کوششوں کو سراہا۔
