ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال میں 3.6 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معیشت 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 7.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہتری ہے کیونکہ اس وقت بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی اس سال 6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ مالی سال ملک میں افراطِ زر 4.5 فیصد تھا۔

آئی ایم ایف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق بھی تخمینہ پیش کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 0.4 فیصد کے برابر رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔