پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث مارکیٹ 5300 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے دوچار ہوئی۔

کاروبار کا اختتام 4654 پوائنٹس کی منفی سطح پر ہوا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس تین نفسیاتی حدوں کو توڑتا ہوا 1 لاکھ 58 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2.85 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو حالیہ ہفتوں کی سب سے بڑی مندیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ پورے دن کے دوران 62 ارب روپے مالیت کے 1 ارب سے زائد حصص کا لین دین ہوا۔

کاروباری مندی کے اس رجحان میں 74 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 375 کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ کریکشن متوقع تھی، اور حالیہ غیر یقینی معاشی حالات، مالی دباؤ اور آئی ایم ایف پروگرام کی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت آئی ایم ایف سے آئندہ قسط حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو مارکیٹ میں استحکام اور بہتری کے امکانات واضح ہو سکتے ہیں۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا